بھرت پور ،23اگست : راجستھان میں ضلع بھرت پور کی کوتوالی تھانہ پولیس نے آج صبح شہر کے رنجیت نگر میں ایک مکان پر چھاپہ مارکر گیس سلینڈروں کی ریفلنگ کے غیر قانونی دھندے کا پردہ فاش کرکے چار افراد کو گرفتار کیا ۔
سب
انسپیکٹر دھرم سنگھ نےبتایا کہ مخبر کی اطلاع پر اس علاقے کےایک مکان پر چھاپہ مارا گیا اور گیس بھرنے کے غیر قانونی کاروبار کو چلانے والے نیکھل شرما اور دھرم ویر کے علاوہ ایک آٹو ڈرائیور وجیندر اور گووند کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 14ایل پی جی سلینڈر ،الیکٹرانک کانٹا اور دیگر سازوسامان اور دو آٹو ضبط کئے گئے۔
پولیس نے موقع سے پانچ بھرے ہوئے سلینڈر بھی برآمد کئے ہیں